سری نگر ، 27 اگست : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
right;">سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل خورشید احمد گنائی پر اُس وقت نزدیک سے گولیاں چلائیں جب وہ ضلع پلوامہ کے کوئل گاؤں میں اپنے گھر سے نکل کر اپنی ڈیوٹی پر جارہا تھا۔
اگرچہ خورشید کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا